ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم مودی اور ایوانکا ٹرمپ نے فلک نما پیلیس میں عشائیہ میں شرکت کی

وزیراعظم مودی اور ایوانکا ٹرمپ نے فلک نما پیلیس میں عشائیہ میں شرکت کی

Wed, 29 Nov 2017 23:38:46    S.O. News Service

حیدرآباد،29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر و مشیر ایوانکا ٹرمپ نے پرانے شہر حیدرآباد کے فلک نما پیلیس کے عشائیہ میں شرکت کی ۔ اس کی میزبانی مرکزی حکومت نے گلوبل انٹر پرینرشپ سمٹ کے حصہ کے طورپر کیا تھا ۔ نظام حیدرآباد کے 101 مہمانوں کی گنجائش والے ڈائننگ ٹیبل پر ایوانکا ، وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھرراؤ بھی اس عشائیہ میں موجود تھے ۔اس پیلیس کے لان میں دیگر 1500 مندوبین کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ ایوانکا ٹرمپ کو پانچ درجہ کی سیکوریٹی فراہم کی گئی تھی ۔ وہ آج شام حیدرآباد سے روانہ ہوں گی ۔


Share: